PMLN
وزیرِ اعظم نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انکی معاشی ترقی کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔ وزیرِ اعظم اسرائیلی جارحیت اور وحشیانہ بربریت کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال، انسانی بحران اور غزہ و لبنان میں تعمیر نو و بحالی کےمسائل پر منعقدہ D-8 کے خصوصی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
شدید سردی اور ادویات کی عدم دستیابی کےباعث پاراچنار کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں دو دنوں میں 21 معصوم بچے جان کی بازی ہار چکےہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے بجائے وفاق پر حملوں اور انتشار کے لیے سرکاری وسائل ضائع کر رہی ہے۔ یہ نااہلی عوام کی زندگیوں کو مزید کتنی قیمت ادا کروائے گی؟